ہم یہ سمجھتے ہیں کہ زیادہ تر لوگ منافع حاصل کرنے کے لیے کاروبار کرتے ہیں جب تک کہ ان کی فطرت میں ان کا اصل مقصد رفاہی یا ایثارانہ نہ ہو۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے پوری دینا میں رابطوں اور معلومات و خیالات کے تبادلے کے طریقہ کار میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اسی لیے کاروبار کی دنیا بھی بنیادی طور پر تبدیل ہو گئی ہے۔ اپنی سرمایہ کاری کو واپس حاصل کرنے کےلیے بار بار آنے والے مخلص گاہکوں کے ساتھ ساتھ نئے گاہکوں کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ حصہ داروں کو جوابدہ ہیں تو آپ کے تفویض کردہ اہداف پر خدشات بھی خاص طور پر اہمیت کے حامل ہوتے ہیں