نجی معلومات کی حفاظت

اس رازداری کی پالیسی میں AndWebTraffic.com کی تمام شرائط، ضوابط، پالیسیاں اور راہنمائی بشمول AndWebTraffic.com کے (TOS) کے حوالے شامل ہیں۔ اس رازداری کے نوٹس سے AndWebTraffic.com کے رازداری کے طرز عمل کا پتہ چلتا ہے اور جو خاص طور پر AndWebTraffic.com کی جمع شدہ تمام معلومات پر لاگو ہوتا ہے۔ اس سے صارف کو مندرجہ ذیل چیزوں کا پتہ چلتا ہے:

  • آپ سے سائیٹ کے ذریعے حاصل کردہ شناخت کی ذاتی معلومات اور ان کے اشتراک کے لیے اس کا کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • صارف کواس کی معلومات کے بارے میں مہیا کردہ اختیار
  • ہمارے صارف کی معلومات کے غلط استعمال سے بچاؤ کے زمرے میں سیکیورٹی کا طریقہ کار
  • AndWebTraffic.com کی کوکیز کا استعمال۔
  • AndWebTraffic.com میں شامل روابط .
  • دستیابی اور اشتراک کی اجازت کا طریقہ کار

ہم کس طرح جمع شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہیں

AndWebTraffic.com سائٹ پر جمع تمام معلومات کا واحد مالک ہے ان میں وہ معلومات شامل ہیں جو ای میل یا کسی بھی دوسرے سے رابطہ کے ذریعے آپ کی طرف سے رضاکارانہ طور پر ہمیں ملتی ہیں۔ اس سائیٹ پر جمع شدہ معلومات نہ تو برائے فرخت ہیں اور نہ ہی کسی کو کرائے پر دی جاتی ہیں۔

ذاتی معلومات

AdWebTraffic.com اپنے اندرونی مقاصد کے لئے جیسے کہ خدمات ، آپ کی مصنوعات اور آپ کی آن لائیں ادئیگی کے بارے میں آپ کو مطلع کرنے آپ کی ذاتی معلومات جن میں ای میل یا فون کے ذریعے آپ سے رابطہ بھی شامل کا استعمال کرتی ہے۔ AndWebTraffic,com کو استعمال کر کے آپ سمجھتے ہیں اور متفق ہوتے ہیں کہ ہمیں حق حاصل ہے کہ اگر قانون درخواست کرے تو آپ کی معلومات ظاہر کر دی جائیں۔ ہم کسی تھرڈ پارٹی کو آپ کی ذاتی معلومات نہ تو بیچتے ہیں اور نہ ہی کرائے پر دیتے ہیں۔

اشتہار

اگر AndWebTraffic.com سمجھے کہ کوئی ایسی چیز ہے جو آپ کی دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہے تو ہم آپ کو اس چیز سے متعلق معلومات پر مبنی ای میل بھیج سکتےہیں۔ تاہم ہم اپنے مشتہران کو آپ کوئی ذاتی معلومات نہیں بھجتے۔

تبدیلیوں کی اطلاع

اگر AndWebTraffic.com کیخدمات میں تبدیلی یا اضافہ ہو تا وقتا فوقتا ہم یہ رازداری کی پالیسی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ای میل یا کسی اور ذریعے سے ہمیں منع نہ کیا ہو تو ہم کسی خاص بات، مصنوعات یا اس رازداری کی پالیسی کی کسی تبیلی کے بارے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

معلومات تک صارف کی رسائی اور کنٹرول

آپ کسی بھی وقت کسی مستقبل میں وصول ہونے والی اطلاعات کو روک سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم سے ای میل یا فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • اگر ہم آپ کے متعلق کوئی معلومات رکتھے ہیں تو اس کی توثیق کریں۔
  • AndWebTraffic.com کو فراہم کردہ اعداد و شمار کو تبدیل، درست یا اپ ڈیٹ کریں.
  • اپنی معلومات کو ہم سے حزف کرائیں
  • AndWebTraffic.com آپ کی معلومات کا استعمال کس طرح کر رہا اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کریں۔

رجسٹریشن

اگر آپ AndWebtraffic.com کی پیش کردہ کسی بھی سروس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو رجسٹریشن فارم بھرنا ہو گا۔ رجسٹر ہوتے وقت آپ کو کچھ معلومات مہیا کرنا ہوں گی ( مثلآ نام، ای میل ایڈرس اور ویب سائیٹ کی معلومات)۔ AndWebTraffic.com ان معلومات کا استعمال اپنی خدمات/مصنوعات کےحوالے سے آپ سے رابطہ کرنے کے لیے استعمال کرے گی اور ہمیں خدمات کی تفویض سے متعلقہ معلومات بھی فراہم کریں۔ مثلا اپ ہمیں اپنی آبادیاتی معلومات فراہم کر سکتے ہیں جیسے عمر یا جنس۔ تاہم ایسا ضروری نہیں ہے۔

آرڈر

AndWebTraffic.com پر خریداری کرنے کے لیے سائیٹ آپ سے آرڈر فارم پر معلومات کی درخواست کرتی ہے۔ آپ کو اپنے رابطہ کی معلومات دینا ہوں گی (نام اور ملک) اور مالیاتی معلومات (کریڈٹ کارڈ نمبر اندد اس ختم ہونے کی تاریخ)۔ یہ معلومات خاص طور پر بلنگ کے مقصد کے بطور خاص استعمال کی جاتی ہیں اور اگر کوئی مسلئہ درپیش ہوتا ہے تو آپ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انکشاف برائے تھرڈ پارٹی

صارف کی معلومات چاہے عوامی ہوں یا نجی نہ تو بیچی جائیں گی اور نہ ہی ان کا کسی صورت میں صارف کی مرضی کے بغیر کسی اور پارٹی سے تبادلہ کیا جائے گا ما سوائے خریدی گئی مصنوعات کی ترسیل کے سلسلے میں صارف کی درخواست کرنے کے بعد۔

نجی معلومات کی سلامتی

آپ کے تحفظ اور بچاؤ کے لیے آپ کے کریڈٹ کی معلومات ہمارے سرور پر نہیں جمع کی جاتیں۔ ہمارا ادائیگی کے گیٹ وے ( فراہم کرنے والے کا نام یہاں داخل کریں) اور اپنی اس معلومات کو اپنی طرف سے خفیہ اور محفوظ رکھیں۔

کوکیز

ایک کوکی بھی ڈیٹا کی ایک قسم ہے جس کو سائیٹ پر وزٹ کرنے والے کی ہارڈ ڈرائیو پر رکھا جاتا ہے اور اسے سائیٹ پر دوبارہ وزٹ کرنے اور دیگر سرگرمیوں کا پتہ چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ AndWebTraffic.com لاگ ان اور خریداری کی ٹوکری کے لیے ان کوکیزکو استعمال کرتی ہے۔ مثال کے طور پر جب آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرتے ہیں تو AndWebTraffic.com ایک سیشن کوکی آپ کے سسسٹم میں بھیج دے گی۔ یہ کوکی آپ کی ایک نشست میں سائیٹ کے کئی صفحوں پروزٹ کرنے میں مدد کرتی ہے اور اس طرح آپ کو ہر صفحہ پر جانے کے لیے پاس وارڈ داخل نہیں کرنا پڑتا۔
AndWebTraffic.com کا اپنے دیگر کاروباری شراکت داروں کی کوکیز تک رسائی اوران پر قابو نہیں ہے۔ تاہم اس قابو اور رسائی نہ ہونے کے باوجود ان کوکیز کا آپ کی ہمیں فراہم کردہ قابلِ شناخت معلوامت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مزید براں آپ کے پاس اختیار ہے کہ آپ اپنے براؤزر کی ترجیحات کے ذریعے ان کوکیز کو بند کر دیں۔

اپنے ساتھیوں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنا

آپ یہ سمجھتے ہیں کہ AndWebTraffic.com کے اپنے شراکت دار ہیں جن کو یہ چند خدمات پیش کرتی ہے۔ جب آپ ان خدمات کی خاطر سائین اپ کرتے ہیں ہم صرف ان سروس کی پیشکش کے مخصوص مقاصد کے ویب URLs کا اشتراک کریں گے۔ اس کے علاوہ AndWebTraffic.com ان پارٹیوں کوذاتی قابل شناخت معلومات کو استعمال کی اجازت نہیں دیتی ما سوائے نشاندہی کی خدمات کی پیشکش کے مخصوص مقصد کے لئے۔

ای میل کا استعمال

آپ کا آرڈر کے عمل کے لیے فراہم کردا ای میل ایڈرس آپ کے آرڈر کے متعلق معلومات اور اپ ڈیٹ اور ان کے علاوہ وقتآ فوقتآ کمپنی کی خبریں، اپ ڈیٹ اور/یا سروس یا مصنوعات کی معلومات وغیرہ بھیجنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دیگر سائیٹوں کے رابطے

AndWebTraffic.com کو استعمال کر کے آپ سمجھتے ہیں اس سائیٹ پر دیگر ویب سائیٹوں کے رابطے موجود ہیں۔ مطلع رہیں کہ AndWebTraffic.com ان منسلکہ ویب سائیٹوں کے مواد یا ان کے رازداری کے طرز عمل حوالے سے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتی۔ تاہم ہم یہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ہم اپنے تمام صارفین کو بتایئں اور ان کی حاصلہ افزائی کریں کہ وہ ان سے محطاط رہیں اور AndWebTraffic.com سے منسلکہ سائیٹوں کی راز داری کی پالیسی اور خدمات کی شرائط پڑھ لیں۔

© AndWebTraffic.org    جمعرات، 21 جنوری، 2021
Facebook Twitter